ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی کی منظوری دیدی

116
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کی جائے گی،

کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قراردیا گیا۔یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیا گیا۔انہوں نےٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

فیصلہ کے مطابق کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نےتمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔