اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ہفتہ کوسیکٹر جی نائن کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کے باعث سیل کردہ علاقے کا جائزہ لیا۔ڈی سی اسلام آباد نے سیل کردہ علاقے میں تعینات پولیس اور رینجرز اہلکاروں میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔پولیس اور انتظامیہ سیل کردہ علاقوں میں ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائے۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پولیس اور رینجرز کے جوان اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور فورس کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، وبا پر قابو پانے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کو عوام علاقہ کا تعاون درکار ہے، عوام کے تعاون کے بغیر وبا کو شکست نہیں دی جا سکتی۔