ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت مون سون بارشوں سے قبل تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد

133

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):مون سون بارشوں کے حوالے سے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 111 بریگیڈ، سیسٹیشن ونگ سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مون سون کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور متعلقہ اداروں نے مون سون سے قبل, دوران بارش اور اربن فلڈنگ کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مون سے قبل نالوں کی صفائی یقینی بنائے جائے گی، نالوں کی صفائی سیکٹرز، رورل ایریا، سوسائٹیز میں مشترکہ طور پر کی جائے گی، سیکٹرز میں نشینی علاقوں کی صفائی بھی یقینی بنائے جائے گی، یونین کونسلز میں نکاسی آب کے لیے آلات کی فراہمی کی جائے گی، مختلف علاقوں میں ریسکیو کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نالوں کے اوپر سے تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشنز بھی کیے جائیں گے، بارش کے دوران نشیبی علاقوں اور نالوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈی واٹرنگ سیٹس پر مشتمل فائر برگیڈ گاڑی فیلڈ میں موجود ہوگی، دوران بارش ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انسپکشنز یقینی بنائی جائے گی، واٹر لیول بڑھنے کی صورت میں راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جائیں گے اور بارش یا سیلابی صورتحال میں آرمڈ فورسز کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔