23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا ڈینگی کی صورتحال...

ڈپٹی کمشنر اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران ایک ریسٹورانٹ سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر ریسٹورانٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کی گئی۔ بعدازاں، ممبر قومی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے ہولی فیملی ہسپتال کا بھی دورہ کیا ،جہاں ڈینگی مریضوں کے لیے قائم کردہ خصوصی وارڈز اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت اور بہترین طبی خدمات فراہم کی جائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں