تورغر۔ 15 نومبر (اے پی پی):پولیس لائن جدباء میں ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختار شاہ نے دو قبائل پیانڈ اور سورال کے مابین پانی تنازعہ کے حوالے سے ایک مشترکہ جرگہ منعقد کیا۔ جرگہ میں متعلقہ فریقین کے علاوہ علاقہ کے مشران نے بھی شرکت کی۔
ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تورغر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر نے فریقوں کو مفصل سنا اور باہمی رضامندی کےساتھ علاقہ معززین کو اختیار حوالہ کیا کہ وہ ان کا تنازعہ علاقائی روایت کے مطابق حل کریں۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے 6 ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ۔کمیٹی موقع ملاحظہ کر کے 10 دن کے اندر اپنی شفارشات ڈپٹی کمشنر تورغر کو پیش کرے گی۔