30.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں...

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں، محکمہ ہیلتھ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے اور ویکسینیٹرز بھی موجود تھے۔

محکمہ ہیلتھ کے افسران نے گزشتہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کی ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کے سلسلہ میں ٹیموں نے بہترین انداز میں ورکنگ کی اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دی وہ قابل ستائش ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کے لیے محنت سے کام کرنے کی امید کا اظہار کیا۔اختتام پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے بہترین کارکردگی کے حامل ویکسینیٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹسں بھی دیئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590502

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں