اٹک۔ 23 مئی (اے پی پی):انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے صدارت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل،اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی اٹک کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتا یا گیا کہ پولیو مہم26سے30مئی تک جاری رہے گی
اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600737