28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا اور ڈی پی او ڈاکٹر سردار...

ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا اور ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا افغان ہولڈنگ سینٹر کا دورہ

- Advertisement -

اٹک۔ 03 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا اور ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے افغان ہولڈنگ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں جس پر ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو ضلع اٹک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو افغان ACC کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی گرفتاریوں پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ افغان باشندوں کو افغان ہولڈنگ سینٹر اٹک میں روزانہ کی بنیاد پر منتقل کیا جائے، روزمرہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں اور ایس ایچ اوز روزانہ اپنی پراگرس رپورٹ بھجوانے کے پابند ہیں۔

- Advertisement -

ڈی پی او اٹک نے افغان ہولڈنگ سینٹر کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578260

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں