24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادنے بچوں کو پولیو سے بچاواور وٹامن اے ڈراپس...

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادنے بچوں کو پولیو سے بچاواور وٹامن اے ڈراپس پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 23 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناءﷲ خان نے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ اور وٹامن اے ڈراپس پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ انسداد پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناءاﷲ خان نے بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے اور وٹامن ڈراپس پلا کر کیا۔ مہم کے افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم کے دوران سٹاف کی ڈیوٹی، میٹریل کی فراہمی، سیکورٹی کے حوالہ سے امور زیر بحث آئے۔ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے انسداد پولیو مہم کیلئے تیاری، ٹیموں کی ٹریننگ، میٹریل کی فراہمی اور دیگر اہم امور کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو تفصیلی بریف کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کو ضلع بھرکے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ مہم کے آغاز سے قبل مساجد سے جمعہ کے خطبات، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ والدین کو پولیو سے بچاﺅ اور پولیو ویکسین کی اہمیت کے حوالہ سے آگہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات اور ریونیو مجسٹریٹس اپنے ایریا میں ٹیموں کی نگرانی اور ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر شکیل سرور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر خان، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر واصل رحمان، ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق، ایریا کوآرڈینیٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر طیبہ، ڈی ایس او ڈاکٹر ثناء پی ای آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عاطف سعود، فوکل پرسن ندیم خان سمیت دیگرہیلتھ سٹاف بھی اس موقع پر موجود رہے۔ شہری کسی بھی شکایت یا اپنی قیمتی آراءسے آگاہ کرنے کیلئے ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد کے فون نمبر 09929310553 پر ہمہ وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں