ایبٹ آباد۔ 19 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناءﷲ خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں محکمہ صحت، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے، شہریوں کی آگاہی اور پولیو کی ڈیوٹی دینے والی ٹیموں کو فعال بنانے سمیت ان کی مانیٹرنگ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک کے ہر بچہ تک ویکسین کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ یہ ذمہ داری ہر بار احسن طریقہ سے نبھا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا بھر میں پولیو کے مرض کا خاتمہ ہو چکا ہے تاہم ہمارے ملک میں ابھی بھی کیسز سامنے آ رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے، والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
یاد رہے کہ انسداد پولیو مہم 21 اپریل سے 25 اپریل تک جاری رہے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584430