ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر صدارت باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس

97
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر صدارت باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر صدارت باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس

باجوڑ ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان اور آمن ایکشن کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آمن ایکشن کمیٹی ممبران ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ساتھ ضلع باجوڑ کے موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے آمن ایکشن کمیٹی کو موجودہ صورت حال ضلع باجوڑ پولیس کی کارکردگی/ کارروائی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی میسر کارروائیوں کی وجہ سے علاقے کے آمن میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے مزید اگاہ کیا کہ چوروں،سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس کو کافی حد تک کامیابیاں ملی ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامی افسران کافی حد تک عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔