ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر صدارت تحصیل سالارزئی جرگہ ممبران کا اجلاس،علاقہ میں امن و امان کا جائزہ

203

باجوڑ ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت تحصیل سالارزئی جرگہ ممبران کا علاقہ میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا ، ایس پی انوسٹی گیشن باجوڑ پولیس بھی موجود تھے۔ ضلع باجوڑ کے ضلع کے قومی مشران، سیاسی راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ضلع باجوڑ میں من و امان، سیکیورٹی مسائل اور دیگر درپیش علاقائی مسائل کی نشان دہی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے تمام مسائل کو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔جرگہ کمیٹی ممبران نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔