ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

188
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

بٹگرام۔ 24 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے ضلع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، پولیو مہم 27 نومبر سے شروع ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا، پولیو ٹیمیں گھر کی دہلیز پر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں گی۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عمر احمد خان، محکمہ صحت کے نمائندے، نمائندہ عالمی ادارہ برائے صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بٹگرام نے مہم کے متعلق جامع رپورٹ، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی، آگاہی، انتظامات اور دیگر امور سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ بٹگرام کے عوام سے گذارش ہے کہ مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں