ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

193
Deputy Commissioner Bitgram

بٹگرام۔ 17 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف یونٹس چیک کرتے ہوئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہسپتال میں مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد کی سہولت کے لیے او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ویٹنگ رومز اور گارڈن میں بنچ لگائےگئے جن کی بہتری کے لئے ڈپٹی کمشنر نے مزید احکامات جاری کئے۔