32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت تحصیل آلائی میں کھلی کچہری کا...

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت تحصیل آلائی میں کھلی کچہری کا انعقاد

- Advertisement -

بٹگرام۔ 20 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت تحصیل آلائی میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام محمد ایاز ،اسسٹنٹ کمشنر آلائی ،ٹی ایم او آلائی،ڈی ایس پی آلائی، تحصیلدار و ریونیو سٹاف سمیت محکمہ تعلیم، ایریگیشن، محکمہ پولیس، محکمہ صحت، واپڈا، سوشل ویلفیئر، کمیونیکیشن اینڈ ورکس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ منتخب ممبران و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے مختلف محکموں کے خلاف اپنی شکایات پیش کیں جن میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، بجلی، واٹر سپلائی سکیموں

سڑکوں کی ابتر حالات، جنگلات، بجلی لوڈ شیڈنگ، گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت، سولر لائٹس اور ہسپتالوں سے متعلق مسائل شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے جبکہ باقی مسائل کو اسسٹنٹ کمشنر آلائی کی زیرنگرانی متعلقہ محکموں کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں ۔اسی لئے ضلعی انتظامیہ شہری و دیہاتی علاقوں میں جاکر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔عوام سرکاری افسران و محکموں میں بلا جھجک آئیں اور کسی شکایات کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں ۔عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں سے ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599428

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں