ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت داخلہ مہم بارے میں اجلاس کا انعقاد

84

بٹگرام۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیرصدارت داخلہ مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے سکولوں میں داخلے کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں ڈی ای اوز اور ایس ڈی ای اوز سمیت متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے سکول داخلہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ہر بچے کو تعلیمی ادارے میں میں داخل کرنا والدین کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم روشنی ہے جس سے جہالت ختم ہوتی ہے، تعلیم ادب ہے جس سے انسان آداب فرزندی سیکھتا ہے۔ تعلیم علم ہے جس سے انسان عمل کی طرف دوڑتا ہے۔ تعلیم زیور ہے جس سے انسان معاشرے کا بہترین انسان بنتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ معاشرے کو بہترین شہری دینے کے لئے اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرائیں۔