33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی کمشنر بھکرمحمد اشرف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی...

ڈپٹی کمشنر بھکرمحمد اشرف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

- Advertisement -

بھکر۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اشیائےخوردونوش بالخصوص سبزیوں ،پھلوں اور چکن کی قیمتوں میں کمی کے حوالہ سے سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول اور گراں فروشی کی روک تھام کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور عوام کو مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مارکیٹ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585956

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں