- Advertisement -
بھکر۔ 20 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چاہ چمنی اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول چاہ چمنی کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے سکولوں میں تدریسی معیار اور انتظامی امور کی انجام دہی میں متعلقہ سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے انتظامی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کے بچوں کی انرولمنٹ کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے سربراہان کو تاکید کی کہ سکولوں میں صحت و صفائی کے عمدہ ماحول کیساتھ ساتھ بچوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور شجر کاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548796
- Advertisement -