ڈپٹی کمشنر بھکرکا گورنمنٹ ایلمنٹری سکول نئی آبادی دریا خان کا دورہ

98
Ali Akbar Bhandar
Ali Akbar Bhandar

بھکر۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر گورنمنٹ ایلمنٹری سکول نئی آبادی دریا خان کا دورہ کیا۔اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی نقوی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سکول کے انتظامی امور کی مزید بہتری کےحوالہ سے متعلقہ سکول انتظامیہ کو گائیڈ لائنز جاری کیں ۔

انہوں نے کہا کہ سکول کے احاطہ جات میں خوبصورت شجرکاری کی جائے اور شجرکاری کے فروغ کیلئے سٹوڈنٹس کو مؤثر آگاہی فراہم کی جائے۔