بھکر۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے تعارفی میٹنگ کی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کی بہتری اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں گے شہروں میں صفائی ستھرائی،سٹریٹ لائٹس کی بحالی،گرین بیلٹس کا قیام،چوکوں کی تزئین و آرائش سمیت ایم سیز سروسز کی بہتری کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا جارہا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ صحافی بھائی ہمارے بازو ہیں ضلع کی فلاح و بہبود کیلئے ہم سب ملکر کام کریں گے اور ضلع بھکر کو ایک خوبصورت شہر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر صحافیوں کیجانب سے ضلع کے لوگوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی جس کا ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خیر مقدم کرتے ہوئے پیش کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی