ڈپٹی کمشنر بھکر کا بنیادی مرکز صحت حسن شاہ کا دورہ

105
Ali Akbar Bhandar
Ali Akbar Bhandar

بھکر۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے بنیادی مرکز صحت حسن شاہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا موقع پر معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دورافتادہ علاقوں میں ہیلتھ سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سروس کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔