ڈپٹی کمشنر بھکر کا چیک پوسٹ داجل اور روہیلہ غربی کا دورہ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

131
ڈپٹی کمشنر بھکر کا چیک پوسٹ داجل اور روہیلہ غربی کا دورہ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر بھکر کا چیک پوسٹ داجل اور روہیلہ غربی کا دورہ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بھکر۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عبداللہ لک کے ہمراہ بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل اور روحیلہ غربی چیک پوسٹ کلورکوٹ کا دورہ کر کےحساس پوائنٹس پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات، تعینات نفری ،اسلحہ وایمونیشن ، مورچوں اور دیگر انتظامی امور سمیت داخلی اور خارجی راستوں سیکیورٹی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کیلئے موقع پر موجود افسران کو بطور خاص ہدایات جاری کیں۔