بھکر۔ 08 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان اور ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی کے ہمراہ زیرتعمیر سرکٹ ہاؤس کادورہ کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمٰن اولکھ نے سرکٹ ہاؤس کے جاری کا م کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر محمداشرف نے تفصیلی دورہ کے دوران سرکٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کیں کہ جاری کام کو مزید تیزرفتار بنایا جائے اور سرکٹ ہاؤس میں استعمال ہونے والےتعمیر اتی میٹریل کا بطورخاص خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرکٹ ہاؤس کی تعمیر کا کام مقررہ ٹا ئم فریم کے اندر مکمل کیا جائے اس ضمن میں قطعی طورپرسست روی کا مظاہرہ نہ کیاجائے ۔