35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر بھکر کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا...

ڈپٹی کمشنر بھکر کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس

- Advertisement -

دریاخان۔ 25 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر،مختلف محکمہ جات پولیس،ریسکیو 1122,سول ڈیفنس،پیٹرولنگ پولیس،ٹریفک پولیس،سی او ایم سی ،ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ضلع کے روڈ سیفٹی اینڈ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مربوط وموثر حکمت عملی اپنائی جائے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اس سلسلہ میں سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس مشترکہ ایکشن پلان کے تحت اوورلوڈنگ ،کم عمر رکشہ ڈرائیور اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت گیر ایکشن لیں اور انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ کیلئے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشن منعقد کئے جائیں سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس فعال انداز میں اپنی سونپی گئی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر بائیک ہرگز نہ چلانے دیں اور بچوں میں ٹریفک قوانین کی اہمیت و افادیت بارے انہیں آگاہ رکھتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

- Advertisement -

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سی او ایم سی کو جنرل بس سٹینڈ بھکر پر مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے عمل پر زور دیتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587539

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں