بھکر۔ 28 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہتاب احمد خان سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈینگی کے خلاف حفاظتی/ احتیاطی تدابیر بارے آگاہی ضلع بھر میں گھر گھر عام کی جائے تاکہ ڈینگی کی موثر روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسداد ڈ ینگی کے سلسلہ میں محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جا ت اپنی سو نپی گئی ذ مہ داریوں کو حسب منشا بنا نے کیلئے مو ثر کا رکردگی کا مظاہرہ کر یں اور اس سلسلہ میں کسی بھی صورت سست رو کار کر دگی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع میں ڈ ینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں سرکاری عمارتوں کی چھتوں کی صفائی ستھرائی کا بھی بطور خاص خیال رکھا جائے۔
علاوہ ازیں متعلقہ محکمہ جا ت کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کر یں اور ڈینگی کے تدارک کو یقینی بنا نے کےلئےنرسریوں،سروس سٹیشنز،پیٹرول پمپس،ٹا ئرشاپس اور دیگر کا روبا ری اداروں کی فوری چیکینگ کر کے پا نی جمع ہو نے کے تما م ذرائع ختم کر وائیں اور عدم تعمیل کر نے والوں کے خلا ف رپو رٹپیش کی جا ئے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جا ت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے اپنی کارکر دگی کی رپو رٹ روزانہ بنیا د پر ڈش بو رڈ پر اپ لوڈ کریں جنہیں با قاعدگی سے ما نیٹر کیا جا ئے گا ۔