ڈپٹی کمشنر بھکر کی مسافر گاڑیوں کے کرایہ نامے چیک کرنے کیلئے جنرل بس سٹینڈ آمد

102
Ali Akbar Bhandar
Ali Akbar Bhandar

بھکر۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر مسافر گاڑیوں کے کرایہ نامے چیک کرنے کیلئے اچانک جنرل بس سٹینڈ پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف بس سٹینڈز پر کرایہ ناموں کی چیکنگ کی، گاڑیوں میں سوار مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے کرایوں بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زائد وصول کردہ کرایہ اپنی موجودگی میں مسافروں کو واپس کروایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے ،حکومتی کرایہ نامہ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے اور تمام مسافر گاڑیوں کے کرایوں کی روزانہ بنیادوں پرانسپکشن کی جارہی ہے۔

انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت جاری کی کہ کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں اور خلاف ورزی کرنے والے مسافر گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بھرپور ایکشثن لیا جائے۔