ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدات اجلاس کا انعقاد

89

احمدپورشرقیہ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے طے کردہ ”کارکردگی کے اعشاریے“ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاو ل پور نے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے کارکردگی کے مقرر کردہ معیار پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام امور بہتر طریقہ سے انجام دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کارکردگی کے اعشاریوں میں ستھرا پنجاب پروگرام، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول، ہسپتال، مراکز صحت کی دیکھ بھال، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی،کھلے مین ہولز پر ڈھکن کی تنصیب، تجاوزات کا خاتمہ

وال چاکنگ کی روک تھام، سٹریٹ لائٹس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل رکھنے جیسے اہداف شامل ہیں۔