احمدپورشرقیہ۔ 20 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کا دانش سکول حاصل پور کا دورہ کیا۔آئی ٹی لیب، لائبریری اور آرٹ روم سمیت کلاس رومز میں جا کر درس و تدریس کے امور کا جائزہ لیا۔ وہ دانش سکول حاصل پور کے گرلز کیمپس میں گئے۔انہوں نے آئی ٹی لیب، لائبریری اور آرٹ روم کا معائنہ کیا۔انہوں نے طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے آرٹ روم میں طالبات کی پینٹنگ دیکھیں اور طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر پرنسپل دانش سکول گرلز کیمپس شہلا فرحان، پرنسپل دانش سکول بوائز کیمپس محمد اکرم رانا ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کھیلتا پنجاب اور سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے دانش سکول کے طلباء سے ملاقات کی اور ان کے بہترین کھیل کی تعریف کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول گرلز کیمپس کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548755