ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کا تحصیل احمدپور شرقیہ کا دورہ

3

احمدپورشرقیہ۔ 25 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نےتحصیل احمدپور شرقیہ کا دورہ کر کے جلوس روٹس،مجالس عزا کے مقامات پرصفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال اورمریم نواز ہیلتھ کلینک جمال چنڑ کا بھی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹرفرحان فاروق نے احمد پورشرقیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اندرون شہر دورے کے دوران محرم الحرام کے جلوس و مجالس عزا کے روٹس اور امام بارگاہوں کی صفائی ستھرائی اور لائٹس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے صفائی ستھرائی کے کام بہتر انداز میں کرائے جائیں۔ ماحول اور گردونواح کو صاف ستھرا رکھنا صرف ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ سوسائٹی کے تمام افراد کی ذم داری ہے۔انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں اندرون شہر کے رہائشی علاقوں و کاروباری مراکزسمیت شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید فعال بنائیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے زیر تعمیر ایگری کلچرمال کے ترقیاتی منصوبے کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اورمریم نواز ہیلتھ کلینک جمال چنڑ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عامر بشیر ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیڈز اور گائنی وارڈ ز کے توسیعی کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرہسپتال کے مختلف سیکشنز میں گئے اور فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہیلتھ کلینک پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات

ادویات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں سمیت عملے سے بھی ملاقات کی ڈپٹی کمشنر نے عملے کو خوش اخلاقی وقت کی پابندی اور ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام ہیلتھ کلینکس کی نگرانی جاری رکھے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے چاچا بستی چوک تا منیر شہید چوک دورویہ سڑک کا معائنہ کیا۔انہوں نے گرین بیلٹس اور میڈینز پر شجرکاری کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹرفرحان فاروق نے احمدپور شرقیہ میں امام بارگاہ رضا حسینی محلہ سرور شاہ اور نورشاہ بخاری جبکہ اوچشریف میں امام بارگاہ محلہ خواجگان اور محلہ گیلانی کا بھی دورہ کیا اور امن وامان کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لی