ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ و چکوال کی زیر قیادت ضلع تلہ گنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد

221
ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ و چکوال میڈم قراۃالعین

تلہ گنگ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ و چکوال میڈم قراۃالعین کی زیر قیادت ضلع تلہ گنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاہے، پریس کلب کے سینئر صحافی ڈاکٹر سجاد ملک نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ ایلمنٹری کالج تلہ گنگ کے باہر کچرا کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، تلہ گنگ شہر کا سارا گند کالج کے سامنے پھینکا جا رہا ہے ،

وہاں پر دو بڑے تعلیمی ادارے ہیں، ایک سپورٹس کمپلیکس ہے ،ایک ٹی ایچ کیو ہسپتال ہے اور تلہ گنگ کا سب سے بڑا سٹیڈیم والا قبرستان بھی وہاں ہی موجود ہے، ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس گندگی کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے،اس دوران عوام نے ڈپٹی کمشنر سے اپنے انفرادی مسائل اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔