29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا...

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

- Advertisement -

تھرپارکر ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبد الحلیم جاگیرانی نے سول ہسپتال مٹھی میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر 2 سے 6 اکتوبر 2023 تک جاری رہنے والی 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز مرکزی کردار ادا کرتی ہیں ،اس لیے کوشش کریں کے دلجمعی کے ساتھ محنت کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر باقر علی جتوئی ،سول ہسپتال کے سول سرجن ارشاد میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبد الحلیم جاگیرانی کی زیر صدارت انسداد  پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقدہ ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کا کہنا تھا کہ 2 سے 6 اکتوبر 2023 تک جاری رہنے والی 5روزہ انسدادِ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے اس ضمن اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ مستقبل کے معماروں کو  پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے باہمی روابط کو موثر بنایا جائے اور ٹیم ورک کو بہتر طریقے سے انجام دیا جائے تاکہ ایک مکمل منصوبے کے تحت تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے کہا کہ تمام مقامات کی سو فیصد کوریج حاصل کرنے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ کام کیا جائے اور پولیو مہم میں کوتاہی برتنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے والے والدین کو آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ اس موقع پر محکمہ صحت تھرپارکر کے افسران نے انسداد پولیو مہم کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 5سال تک کی عمر کے 307041 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں ٹوٹل 1153 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 1021 موبائل ٹیمیں، 71 فکسڈ پوائنٹ ٹیمیں، 64 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 220 ایریا انچارجز ، 75 یوسی ایم اوز اور 1065 لیڈی ہیلتھ ورکرز مہم کا حصہ ہونگی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون آصف علی، ڈی ایچ او تھرپارکر باقر علی جتوئی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ پولیس ، سوشل ویلفیئر، ڈبلیوایچ او کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں