ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کا سول ہسپتال مٹھی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح

145

تھرپارکر ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے سول ہسپتال مٹھی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

بعد میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی رہنمائی میں پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جہاد کرنا ہمارا فرض ہے، اس میں کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیو مہم کے حوالے سے سارے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج ، سول سرجن سول ہسپتال مٹھی ڈاکٹر ہریش کمار ، پولیو فوکل پرسن تھرپارکر ڈاکٹر بھرت لال سمیت متعلقہ افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔