ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی سماعت کا انعقاد

"عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور متعلقہ افسران کو اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔”

جہلم۔ 28 جولائی (اے پی پی):عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی سماعت کا انعقاد کیا۔

ضلع بھر سے آنے والے شہریوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستیں اور مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل کے بروقت حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں بلاوجہ تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔عوامی سماعت کے دوران مختلف نوعیت کے انتظامی، ریونیو اور عوامی سہولیات سے متعلق معاملات پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر درخواست کو قواعد و ضوابط کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور درخواست گزاروں کو پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام کو ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا شفاف اور بروقت حل یقینی بنانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت اور مؤثر طرزِ حکمرانی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی

مزید خبریں