ڈپٹی کمشنر جہلم کی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے تاجروں اور پرائس مجسٹریٹس سے ملاقات

53

جہلم۔ 20 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نےاشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے تاجروں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے ملاقات کی۔تاجروں نے دکانوں کو سیل کرنے ، جرمانے کرنے پر اپنے تحفظات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جبکہ پرائس مجسٹریٹس نے مارکیٹ میں درپیش مسائل بارے تفصیلات بتائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح طور پر تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے اس کے باوجود من مانے ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف کیا رعایت کی جاسکتی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ ہر ممکن طور پر کوشش کرتی ہے کہ تاجروں کو تنگ نہ کیا جائے لیکن قیمتوں پر کنٹرول ہماری ذمہ داری ہے تاجر اگر مقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق کام کریں تو کوئی ان کو تنگ نہیں کرے گا البتہ تاجروں کے جائز مطالبات کو پورا کریں گے۔