28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر جہلم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی ، دو دکانیں سیل

ڈپٹی کمشنر جہلم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی ، دو دکانیں سیل

- Advertisement -

جہلم۔ 20 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دکانیں سیل کر دیں۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے آپریشن تجاوزات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کے ساتھ بہت نرم رویہ رکھا ہے

بار بار وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا اس کے باوجود تجاوزات سے باز نہ آنے والوں کو اب قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ دکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔سیل ہونے والی دکانیں اب رمضان المبارک کے آخر تک بند رہیں گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574793

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں