ڈپٹی کمشنر حب کا ہائیڈرینٹ پر چھاپہ ، پانی چوری میں ملوث 2 افراد پولیس کے حوالے

90
ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی

حب۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے پانی چوری میں ملوث ہائیڈرینٹ پر اچانک چھاپہ مارکر 2 افراد کو حراست میں لے کر ساکران پولیس کے حوالے کردیئےجبکہ 2 ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا ۔ ٹینکر کے ٹائر،مشینیں قبضے میں لے لیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی اے پی پی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی چوری میں ملوث کوئی بھی ہو رعایت نہیں ہوگی ، ، وقتاً فوقتاً پانی چوری میں ملوث ہائیڈرینٹس پہ چھاپے مارے جائیں گے۔