ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

226

حب۔ 02 جولائی (اے پی پی):حب محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس سوک سینٹر حب میں منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق۔حب ڈسٹرکٹ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس حب میں منعقد ہوا ہےاجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نور محمد بزنجو اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی اسسٹنٹ کمشنر وندر امیر حمزہ ڈی ایس پی حب امام بلوچ تحصیلدار حب جہانگیر کاکڑ چیف آفیسر حب سید سلیم شاہ ایم ایس سول ہسپتال جام غلام قادر حب ڈاکٹر نا صر شیخ کے الیکٹرک کے سنیل کمار لیڈا کے افسران سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کیئے جا ئیں گے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے پو لیس اور ایف سی ہمہ وقت الر ٹ رہے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نے چیف آفیسر میونسپل کا رپو ریشن حب کو ہدایت جاری کی کہ وہ امام با رگا ہوں اور جلوس کے روٹس کی صفا ئی ستھر ائی کا خاص خیال رکھے اور سیوریج لا ئنوں کی جنرل صفائی فائر بریگیڈز سمیت دیگر ضروری انتظا ما ت کو مکمل کرے ڈپٹی کمشنر حب نے ڈی ایچ او کو ہد ایت جا ری کی کہ وہ عاشورہ کے دن عزاداری کرنے والو ں کے لیئے امام با رگا ہ جام کالو نی کے قریب ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر یں گے جبکہ ایم ایس جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں 10محرم الحرام کو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتا ل حب میں ڈاکٹر ز سمیت عملے کی حاضریو ں کویقینی بنا ئیں گے کے الیکٹر ک انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ یکم محرم الحرام سے 9محرم الحرام تک مجالس کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا ئے جبکہ 10محرم الحرم عاشورہ کے روز بالکل لو ڈشیڈنگ نہیں کی جا ئے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے پولیس افسران کو ہد ایت جاری کی کہ وہ یکم محرم الحرام سے 9محرم الحرام کو امام گا ہ حسینی جام کا لو نی اور امام با رگا ہ بخاری اکرم کا لو نی کی مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنا ئیں جبکہ 10 محرم الحرام عاشورہ کے روز ماتمی جلوس کے روٹس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا ئیں۔