حب۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت مون سون بارشوں سے قبل تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ضلعی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی اسسٹنٹ کمشنر وندر امیر حمزہ بلو تحصیلدار گڈانی مقبول ساسولی ڈی ایچ او حب ڈاکٹر نور احمد بزنجو ایکسئین ایریگشن عبدالجبار زہری ایکسئین پی ایچ ای امیر بالاچ چیف آفیسر تحصیل حب، گڈانی، وندر، دریجی، بی ڈی اے کے الیکٹرک سمیت دیگر اداروں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون کے حوالے سے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مون سون ایمرجنسی کی صورتحال اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے اور تمام تر تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مون سے قبل حب شہر سے گزرنے والا مین نالہ سمیت دیگر نالوں کی صفائی یقینی بنائے جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن حب سٹی نالہ کی صفائی کرے گی لیڈا کے ایریا میں موجود نالے لیڈا کی جانب سے صفائی کریں گے نکاسی آب کے لیے میونسپل کارپویشن حب گڈانی ٹاون کمیٹی وندر ٹاون کمیٹی موجود مشینری استعمال کرے گی اور دیگر اداروں سے بھی مشینری کی فراہمی کی جائے گی ہیلتھ ایمرجنسی کے لئے ڈی ایچ او ادویات اور سینٹر قائم کرے گا بارش کے دوران نشیبی علاقوں اور نالوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی