حب۔ 26 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے سندھ اور بلوچستان ملانے والے راستے حب ندی متبادل راستہ خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے حکام سے رابطہ کرکے این ایچ اے کی جانب سے مرمتی کام کو فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے سندھ اور بلوچستان ملانے والے راستے حب ندی متبادل راستہ خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے حکام سے رابطہ کرکے بحالی و مرمتی کا کام شروع کرنے پر زور دیا جس کے بعد این ایچ اے کی جانب سے متبادل راستے کو محفوظ بنانے کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ہیوی مشینری کے ذریعے متبادل راستے کو ایک بار پھر سے مضبوط بنانے کے لئے کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب کے فوری نوٹس لینے پر حب عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی کاوشوں اور احسن اقدام کو سراہا۔