خانیوال۔ 17 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر35کیسز کی سماعت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کیسز میں محکمانہ اور میڈیکل سٹور مالکان کا موقف سنا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ابرار اقبال، ڈرگ کنٹرولرز نوید حسین،عاصم الیاس،محمد آصف،سیکرٹری بورڈ سید محمد عبداللہ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے تحت میڈیسن کی خریدو فروخت کو یقینی بنایا جائے،ممنوعہ اور ایکسپائرڈ ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو گرفت میں ضرور لایا جائے۔اجلاس میں5کیسز کے دوبارہ وزٹ،13عدالت بھجوانے،17کو وارننگ کے احکامات جاری کئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583591