26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر خیرپور سید احمد فواد شاہ کی زیر صدارت 2 اکتوبر...

ڈپٹی کمشنر خیرپور سید احمد فواد شاہ کی زیر صدارت 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

سکھر۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خیرپور سید احمد فواد شاہ کی زیر صدارت 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنرخیرپور سید احمد فواد شاہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تربیتی معیار کو بہتر بنانے، مائیکروپلان اپ ڈیٹ اور سوشل موبلائزیشن پر خصوصی توجہ دی جائے،مہم کے سلسلے میں تشکیل دیئے گئے میکنزم کو عملی طور پر فیلڈ میں موثر بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس خیرپور کے دربار ہال میں 02 اکتوبر تا 08 اکتوبر 2023 تک جاری رہنے والے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ون کبیر محمد شاہ، ڈی ایچ او باغ علی بوذدار، ڈی ایس پی یوٹی فراز اور پارس، ٹی ایچ اوز، اسسٹنٹ کمشنرز، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او، تعلیم، لیڈی ہیلتھ ورکرز، روٹری کلب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر خیرپور نے کہا کہ پولیو ورکرز کی تربیت کے حوالے سے جو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ،ان کے بارے میں پیشگی آگاہی دی جائے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ڈی ایچ او، ٹی ایچ اوز اور دیگر پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران رپورٹنگ اور مانیڑنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے تاکہ مقررہ حدف حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

اجلاس میں ڈی پی سی آر کے ڈاکٹر پریل جوکھیو اور راجیش جے پار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم 02 اکتوبر تا 08 اکتوبر تک مہم جاری رہے گی جس کے لیے 537897بچوں کا حدف مقرر کیا ہے جبکہ مہم میں 1483 موبائل ٹیمیں،77 ٹرانزٹ پوائنٹ،142 فکسڈ پوائنٹ پلان میں شامل ہیں۔انہوں نے محکمہ پولیس کی جانب سے ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیس اہلکاروں کی مقرری کے لیے مطالبہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389208

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں