ڈپٹی کمشنر دیر لوئر نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کیا

191
مری میں دفعہ 144 نافذ

دیر لوئر۔28 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیر پائین واصل خان نے دیر پائین میں امن و امان برقرار رکھنے اور الیکشن کے لیے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے دیر پائین میں ہر قسم اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔