38.4 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام بارے اجلاس

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام بارے اجلاس

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 21 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی، اے سی کلرسیداں، اے سی گوجر خان، اے سی کہوٹہ اور مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیاب تکمیل لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کا عکاس ہے جسے زمینی سطح پر کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔تمام شہری و دیہی علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کانفاذ یقینی بنایا جائے،مانیٹرنگ کا نظام موثر کیا جائے اور کنٹریکٹرز سے فیلڈ میں کام کروایا جائے۔مائیکرو لیول پر حکمتِ عملی بنا کر وارڈز تک تمام چیزیں کلیئر ہوں کہ کس جگہ پر کس کی ڈیوٹی ہے اور کون سا ایریا کتنے دن بعد کلین سویپ ہو گا۔ہر علاقے میں صفائی کی صورتحال کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرتے ہوئے شکایایت کو فوری حل اور کوتاہی پر ایکشن لیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی حاضری اور کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ،مصروف مقامات پر صفائی کے معیار کو بہتر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی اپنی پیشہ ورانہ ٹیم، جدید مشینری اور موثر نظام کے ساتھ ان مقامات کو نہ صرف صاف رکھے گی بلکہ شہریوں کو ایک خوشگوار، جراثیم سے پاک اور معیاری ماحول بھی فراہم کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی صفائی کے نظام کو موثر انداز میں لاگو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں کی انٹرنس پر میکرو پلان لگا ہونا چاہیےجس پر واضح لکھا ہو کہ اس بندے کی ڈیوٹی ہے اور یہ گھروں سے کوڑا اٹھائے گا۔ جس کی ڈیوٹی ہو گی اس کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اس موقع پر اس کی تصویر موجود ہونی چاہیے۔انہوں نے آر ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ جی ٹی روڈ، پارک، ریڑھی بازاروں کی صفائی کو یقینی بنائیں اور سٹریٹ لائٹس اور مین ہولز کو بند کریں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599676

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں