23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ٹیکسلا ہیریٹیج منصوبوں کے حوالے سے...

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ٹیکسلا ہیریٹیج منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ٹیکسلا ہیریٹیج منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسلا میوزیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 3100 ملین روپے کی لاگت سے جاری ٹیکسلا ہیریٹیج منصوبوں پر تفصیلی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ان منصوبوں کا مقصد عالمی تاریخی ورثے کے اس مرکز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے سیاحت کو فروغ دینا اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں معیاری انداز سے مکمل کیا جائے تاکہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا کی تاریخی اہمیت عالمی سطح پر مسلمہ ہے،اس لیے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مزید کہا گیا کہ منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی کمیونٹی کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے جس سے علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں