کوئٹہ۔ 27 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں یونین کونسل منہ زیارت میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری لگائی گئی ،کھلی کچہری میں ایف سی میجر افنان ،میجر عرفان فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی راز محمد دمڑاسسٹنٹ کمشنر محمد افضل ڈسٹرکٹ افسران اوریونین کونسل منہ کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پربڑی تعداد میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں جو مسائل ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ان پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، ڈپٹی کمشنر زیارت ذکائ اللہ درانی نے کہا تعلیم صحت اور زندگی کی تمام شعبہ جات کی فعالیت کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں
تمام ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ہسپتالوں میں غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جارہی ہیں فرائض میں غفلت کرنے چار ڈاکٹرز نوکری سے برطرف کردئیے ہیں اور مزید پانچ ڈاکٹرز کوفائنل شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں ،تعلیم کے شعبے میں ایس بی کے ٹیچرز تعینات کرکے پورے ضلع میں چھتیس بند اسکول کوکھول کر فعال کردئیے ہیں امن وامان بنیادی مسائل میں سے ایک ہے ضلع زیارت میں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے ضلع زیارت کو امن وامان کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہر فورم پر اپنے مسائل کی نشاندہی کریں ہم پوری کمٹمنٹ سے ان کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا اصل مقصدعوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے حکومت آف بلوچستان کے واضح احکامات ہے
کہ عوام کے مسائل ھل کئے جائیں اور عوام کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جائیں ان کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کے مسائل کا ادراک ہے انہوں نے کہا کہ جو مسائل دفاتر میں حل ہوسکتے ہین ان کو دفتر میں حل کریں گے جو عوام کے عام مسائل ہے ان کو کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ان کے مسائل سن کر ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602169