ڈپٹی کمشنر زیارت کا انسداد پولیو مہم کے مانیٹرنگ کے سلسلے میں یونین کونسل زیارت کے مختلف علاقوں کا دورہ

124

کوئٹہ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے انسداد پولیو مہم کے مانیٹرنگ کے سلسلے میں یونین کونسل زیارت کے مختلف علاقوں کا دورہ کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں انسداد پولیو مہم تیزی سے جاری ہے، انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرانا حکومت کے ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے پھول جیسے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے اور پولیو سے ہمارے بچے مستقل طور پر معزور ہورہے ہیں، اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ حکومت نے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے اس موذی مرض کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔