24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا سپیشل سکول سانگھڑ کا دورہ، سپیشل بچوں کے...

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا سپیشل سکول سانگھڑ کا دورہ، سپیشل بچوں کے ساتھ یوم آزادی اور معرکہ حق کا کیک کاٹا

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 13 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے سپیشل سکول سانگھڑ کا دورہ کیا اور سپیشل بچوں کے ساتھ 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کا کیک کاٹا اور سپیشل بچوں کے (ہینڈی کرافٹ) کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول میں زیرِ تعلیم خصوصی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور اساتذہ سے تعلیمی معیار بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں جاکر خصوصی بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور ضلع انتظامیہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، انہوں نے اس موقع پر ضلع بھر کی عوام اور والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو چھوٹے چھوٹے ہنر سکھائیں اور ہم سب مل کر ان بچوں کی بنائی ہوئی اشیاء کو متعارف کروا کر سوشل میڈیا کی مدد سے انہیں برسر روزگار بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر میونسپل چیئرمین سانگھڑ راشد اسلام مغل نے چار پائی بنانے والی ایک خصوصی بچی کے لیے 10ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں