21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر سرگودھاکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر سرگودھاکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 29 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 144 کیسز زیر بحث آئے جن میں میونسپل کارپوریشن کے 93 ضلع کونسل کے 11،ایم سی شاہپور کے 05، سلانوالی کے 09، بھلوال کے 11، کوٹمومن کے 06 اور ایم سی ساہیوال کے 09 کمرشلائیزیشن کے کیس شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمرشل و کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی رکاوٹ آڑے نہ آئے۔ کمیٹی نے 20 فٹ سے کم کی سٹرکوں پر تجویز کردہ کمرشلائیزیشن کے کیسز کو مسترد کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے شہر کے پلازہ جات کا خود سروے کرکے پارکنگ نہ رکھنے والے پلازہ مالکان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بلڈنگ لائن سے باہر کام کرنے والی گاڑیوں کی ورکشاپس کے مالکان کے خلاف بھی بلڈنگ لاء کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی عمر فاروق اور سیکرٹری کمیٹی ملک فیصل سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553322

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں