23.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر سرگودہا کی زیر ِصدارت سموگ سے نمٹنے کے لئے اقدامات...

ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی زیر ِصدارت سموگ سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ بارے اجلاس

- Advertisement -

سرگودھا۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت سموگ سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) فہد محمود ، زراعت، ماحولیات، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز نے وڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانا، بھٹوں، گاڑیوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والا دُھواں سموگ کا باعث بنتے ہیں۔

اُنہوں نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا کہ وہ چاول کے کاشتکاروں سے ملاقات کریں اور فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگانے کے حوالے سے تحریری سرٹیفکیٹس لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کو جرمانے کیے جائیں۔

- Advertisement -

اُنہوں نے مزید کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹس نہ لینے اور دُھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی عمل کی جائے۔ اُنہوں نے موٹر وے ایریاز میں اینٹی سموگ سکواڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی جو دھان کی فصل کی بقایات کو جلانے والے کاشتکاروں کی نشاندہی کرکے فوری کارروائی کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،محکمہ ماحولیات تعمیراتی مواد لے جانے والے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کریں اور انہیں مواد کو کور کرنے پر زور دیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے روزانہ کی بنیاد پر سموگ کے خلاف ہونے والی کارروائی سے ان کے دفتر کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515165

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں