34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن...

ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت دریائے سوات کے کنارے اور معدنیات کے مقامات پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے اور آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ضلع سوات میں تجاوزات کے خلاف ضلعی سطح پر کارروائیوں کاآغاز ہوچکا ہے۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل میونسپل افسران، ایکسئین ایریگیشن سوات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلزاور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز ڈویلپمنٹ سوات نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر- I بابوزئی، محکمہ آبپاشی کے نمائندگان، تحصیل آفیسر ریونیو بابوزئی اور ڈپٹی کمشنر آفس سوات کے متعلقہ برانچز کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سوات نے اجلاس کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں اجلاس منعقد کریں، تجاوزات کی نشاندہی کریں اور ان کے خاتمے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کریں۔ ا س مو قع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی پیشرفت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور اب تک کی جانے والے اقدامات ر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کیا جائے اور سرکاری زمین واگزار کروائی جائے۔ اس آپریشن میں تجارتی اور رہائشی دونوں اقسام کی تجاوزات کو نشانہ بنایا جائے گا،جن افراد کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں

- Advertisement -

ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تجاوزات کو ہٹایا جائیگا۔ محکمہ ایریگیشن کے حکام و نمائندگان کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تجاوزات شدہ علاقوں کی مکمل تفصیلات فراہم کریں تاکہ کارروائی مؤثر طور پر کی جا سکے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر سوات نے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت دی اور بتایا کہ اگلے ہفتے پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دوبارہ اجلاس بلایاجائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600226

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں